پوری قوم احمد پور شرقیہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے،خوش اختر سبحانی

بدھ 28 جون 2017 20:50

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر چودھری خوش اختر سبحانی نے سانحہ احمد پور شرقیہ میں جا ںبحق ہونے والوں کی مغفرت اور مرحومین کے لواحقین کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ احمد پور شرقیہ میں اچانک خوفناک حادثہ رونما ہو ا ہے جس سے درجنوں قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں ۔

(جاری ہے)

خوشیوں کے تہوار کے موقع پر ایسا عظیم سانحہ پوری قوم کیلئے پریشانی کا باعث بنا ہے اور قوم جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو دہشت گردی،انتہا پسندی کے علاوہ ناگہانی سانحات جیسے مسائل کا سامنا ہے ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں اخوت و بھائی چارہ‘ ہمدردی و مذہبی رواداری کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :