ْصوبائی وزیر بلدیات منشاء اللہ بٹ نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کے ساتھ عید منائی

بدھ 28 جون 2017 20:50

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) صوبائی وزیر بلدیات اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے ساتھ عید منائی اور عید کا کیک، چاکلیٹ اور چپس بچوں میں تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سانحہ احمد پور شرقیہ میں جا ںبحق ہونے والوں کی مغفرت اور مرحومین کے لواحقین کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔

ضلعی جنرل سیکرٹر ی پاکستان مسلم لیگ (ن) سید شجاعت علی پاشا، انچارچ چائلڈ پروٹیکشن بیورو سیالکوٹ احمد چیمہ اور نیئر عباس بھی اس موقع پر موجود تھے ۔صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ نے بچوں کو عیدا لفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں کیونکہ علم ہی زندگی کی ڈور میں کامیابی کی ضمانت ہے ۔

متعلقہ عنوان :