آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ،ْ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ،ْ انگلینڈ کیخلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کا مرتکب قرار ،ْوارننگ دے دی گئی

بدھ 28 جون 2017 20:31

لیسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے وارننگ دی گئی ہے۔ لیسٹر میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم مقررہ وقت سے ایک اوور پیچھے رہی، امپائرز کرس برائون، جیکولین ولیمز اور ریزرو امپائر شریف الدولہ سائیکات کی جانب سے ٹیم پر چارج لگایا گیا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ فار پلیئرز اینڈ پلیئر سپورٹ پرسنل کی شق کے مطابق گرین شرٹس کو اس خلاف ورزی پر مالی جرمانہ عائد نہیں کیا گیا تاہم اگر میگا ایونٹ کے دوران پاکستان ٹیم دوبارہ سلو اوور ریٹ کی مرتکب قرار پائی تو کپتان ثناء میر کو ایک میچ کی معطلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 377 رنز کا مجموعہ حاصل کیا تھا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 107 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :