یورپی یونین کی روس پر عائد اقتصادی پابندیوں میں باضابطہ طور پر 31 جنوری 2018 تک کی توسیع
بدھ 28 جون 2017 20:31
(جاری ہے)
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے روس کی توانائی، دفاع اور مالیاتی اداروں کیساتھ لین دین پر عائد پابندیوں کی مدت میں توسیع کے واضح امکانات تھے، یہ پابندیاں جولائی 2014 میں روس پر یوکرین کے علاقے کریمیا سے الحاق اور یوکرین کے داخلی معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کرکے لگائی گئی تھیں جب کہ روس اس الزام سے انکار کرتا ہے۔
برسلز میں گزشتہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں یورپی رہنماؤں نے روس پر عائد پابندیوں میں توسیع کی منظوری دی۔ اجلاس میں فرانس اور جرمنی نے موقف اپنایا تھا کہ 2014 سے مشرقی یوکرین میں جاری تنازع کے حل میں کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی لہٰذا روس پر پابندیاں برقرار رکھی جائیں۔یورپی یونین نے روس پر عائد پابندیوں کا خاتمہ منسک امن معاہدے پر عمل درآمد سے مشروط کیا اور یہ معاہدہ یوکرین میں قیام امن کیلئے 2015 میں فرانس، جرمنی، یوکرین اور روس کے درمیان طے پایا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
-
صدر زرداری کے ویڑن ’ایڈ نہیں ٹریڈ‘ کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، شازیہ مری
-
آصف زرداری، نواز شریف، یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، نیب سے رپورٹ طلب
-
فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بری
-
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.