کوئٹہ ،زیر زمین نالے کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے دراڑیں پڑگئیں

بدھ 28 جون 2017 20:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) کوئٹہ کے علاقے میںزمین نالے کا پانی گھروں میں دآخل ہونے سے دراڑیں پڑنے سے درجنوں مکانات اور دکایں متاثر ،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سرتاب روڈ پر کیچی بیگ ،کلی غلام جان سمیت دیگر علاقوں میںزیر زمین نالے کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے دراڑیں پڑنے سے درجنوں مکانات اور دکانیں متاثر ہوئی ہیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے علاقے کے مکینوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ نالے کا فوری طور پر پانی بند کیا جائے۔

پی ڈی ایم اے کے حکام نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے نقصانات کا جائزہ لیا ہے پی ڈی ایم اے کے ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طورپر معلوم ہوا ہے کہ متاثرہ علاآے کاریزوں پرآ باد ہیں نالے کا پانی زمین میں دھنسنے لگا ہے جس کی وجہ سے مکانوں اور دکانوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :