چاغی ،مختلف واقعات میں دو افرادجاں بحق ،سات زخمی

بدھ 28 جون 2017 20:31

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) چاغی مختلف واقعات میں دو افراد جان بحق سات زخمی اور سبزی منڈی اور گڈز کمپنی کے گدام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کے سامان جل کر خاکستر ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق افغان مہاجر کیمپ گردی جنگل میں ایک موٹر سائیکل سوار گر کر جان بحق ہوگیا جبکہ چاغی میں ٹریکٹر کی زد میں آکر تیرہ سالہ محمد حنیف جان بحق ہوگیا جبکہ تیز رفتاری کے سبب موٹر سائیکل کے مختلف واقعات میں محمد سراج ،تنویر،محمد صادق ،نور بخش ،مراد علی شدید زخمی ہوگئے پاک ایران سر حدی شہر ماشکیل میں عبد الغنی نامی نوجوان نے زہر یلی خوراک کھانے کی وجہ سے تشویشناک حالت میں دالبندین ہسپتال منتقل کردیا علاوازیں دالبندین شہر میں سبزی منڈی میں اچانک آگ لگنے کی وجہ سے جل کر خاکستر ہوگئے اور آگ نے قریبی گڈز کمپنی کے گداموں کو اپنی لپیٹ میں لیکر جسکی سبب لاکھوں روپے کے سامان جل کر خاکستر ہوگئے ٓگ انتہائی خطرناک تھا پوری شہر کو لپیٹ میں لے سکتا تھا لیکن ایف سے دالبندین رائفلز اور فائر برگیڈ کے اہلکاروں نے تین گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔

متعلقہ عنوان :