اسلام وملت دشمنوں کے خلاف قوم کوہرصورت متحد ہوناہوگا ،بدامنی وکرپشن نے قوم کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی

بدھ 28 جون 2017 20:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ اسلام وملت دشمنوں کے خلاف قوم کوہرصورت متحد ہوناہوگا بدامنی وکرپشن نے قوم کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے کرپٹ وظالم اور مجرم خواہ چھوٹا ہو یابڑاانہیں اس کے جرم وکرپشن اور ظلم کا بروقت وبرابرسزاملنی چاہیے غلط وناکام نظام حکومت کی وجہ سے ملک میں ناانصافی ،جارحیت ،اقرباء پروری ،لوٹ مار ،سفارش ورشوت جیسے برائیاں ملک میں عام ہورہی ہیں جماعت اسلامی ہر ظلم وجبر کے خلاف قوم کو متحد کر رہی ہے ۔

اسلامی تعلیمات پر عمل درآمد وقت کی اہم ضرورت اورترقی خوشحالی امن وعدل کا راستہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید کے موقع پر ملنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ اسلامی حکومت کا قیام اور صالح قیادت وقت کی اہم ضرورت ہے حکومت نے رمضان المبارک اور عید الفطر کے موقع پر عوام کوکوئی خاص ریلیف وآسانی فراہم نہیں کی جو لمحہ فکریہ ہے صرف بے عمل اعلانا ت او رخالی خولی بیانات سے عوام کو بھلانے کی ناکام کوشش کی گئی۔

(جاری ہے)

بلوچستان کو معاشی آئینی حقوق دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ امت مسلمہ اس وقت شدید مصائب کا شکار ہے ان حالات میں مسلم امہ کا اتحاد ناگزیر ہے۔ مولانا عبدالحق ہاشمی نے کشمیر، ،فلسطین،شام ،برما ، افغانستان ، بنگلہ دیش اور دیگر مسلم ممالک کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کی جائیں مظلوم کیساتھ اظہار ہمدردی واظہار یکجہتی ضروری ہیں آج ہر طرف مسلمان مصائب وپریشانیوں ،غافل وغلام حکمرانوں کے مظالم بے حسی کا شکار ہیں امت مسلمہ میں بے اتفاقی ،اقتدار ومال وزرسے محبت کی وجہ سے ملت اسلامیہ پریشانی ومظالم کا شکار ہیں اللہ کی رسی کو پکڑ متحد ہونے کی ضرورت ہیں اوراپنے پریشان حال مسلم ممالک کی امن خوشحالی ترقی اور اسلامی حکومت کے قیام ،مجاہدین کی کامیابی اور کفار واسلام دشمنوں کی ناکامی ونامرادی کیلئے خصوصی دعائوں وعملی اقدامات کی ضرورت ہیں بحیثیت مسلمان انفرادی واجتماعی طور پر اسلامی تعلیمات پر عمل درآمد کی ضرورت ہیں مسلمانوں نے جب سے قرآن سے منہ موڑ اتباہی وبربادی کا شکار رہاہے آج بھی اگر ہم متحد ہوکر بحیثیت مسلمان انفراد ی واجتماعی طور پر اسلامی تعلیمات پر عمل کریں اللہ کی نصرت تائید ومددہر حال میں مل سکتی ہیں ۔