چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی خضدار آمد، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے برادر نسبتی کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 28 جون 2017 20:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی بدھ کے روز خضدار پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے ان کے برادر نسبتی اور ڈسٹرکٹ چیئر مین خضدار آغا شکیل درانی،آغا شہریار درانی اور آغا شاہ زیب درانی سے ان کے بھائی سینیٹر آغا شہباز درانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال وثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ،سینیٹر میر کبیر محمد شہی اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے صاحبزادے نوابزادہ امیر حمزہ زہری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :