حکومت کے بلوچستان میں امن وترقی ،صحت اور تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات مثالی رہے ہیں،میر رحمت صالح بلوچ

بلوچستان میں 6 یونیورسٹیاں اور 6 میڈیکل کالجز بنا کر صوبے کی تاریخ بدل دی ہے، وزیر صحت بلوچستان

بدھ 28 جون 2017 20:31

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہاہے کہ موجودہ صوبائی حکومت کے بلوچستان میں امن وترقی ،صحت اور تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات مثالی رہے ہیں مختلف خیال اور نظریات رکھنے والی جماعتوں کی مخلوط حکومت کے ہوتے ہوئے بھی صوبائی حکومت نے بلوچستان کو استحکام کی جانب گامزن کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے نیشنل پارٹی انفرادی مفادات کی بجائے اجتماعی مفادات کو ترجیح دیتی ہے بلوچستان میں 70 سال بعد صوبائی حکومت نے بلوچستان میں 6 یونیورسٹیاں اور 6 میڈیکل کالجز بنا کر بلوچستان کی تاریخ بدل دی ہے ان خیالات کا اظہار میر رحمت صالح بلوچ نے اپنی ریائش گاہ پنجگور میں معززین شہر نیشنل پارٹی کے ورکروں اور سرکاری آفیسروں سے عید ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے قومی اور عوامی اجتماعی مفادات پر کوئی سودا بازی نہیں کرے گے بلوچستان کے عوام اور قومی مفادات اولین ترجیح ہے موجودہ صوبائی حکومت نے قلیل مدت میں بلوچستان کو ترقی امن کی جانب گامزن کرکے مثالی کردار ادا کیا ہے ماضی میں کرپٹ اور نااہل لوگوں کی زاتی مفادات نے بلوچستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے بلوچستان کے امن تباہ صحت تعلیمی ادارے مفلوج اور ترقی کا سفر رکھ گیا تھا ترقی اور اداروں کی بحالی دور کی بات بلوچستان میں جینے کا حق بھی چھین لیا گیا تھا بلوچستان کی تارہخ میں یہ کریڈیٹ موجودہ صوبائی حکومت کو جاتا ہے کہ انہوں نے بلوچستان کو استحکام کی جانب گامزن کرکے بلوچستان کو ترقی کی سفر میں ڈال کرکے تمام اداروں کو فعال بنا کر عوام کو جینے کا حق فراہم کیا انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح بلوچستان کے عوام انکے بنیادی حق فراہم کرکے دوسرے صوبوں کے برابر لانا ہے قومی اور عوامی مفادات کو اولیت حاصل ہے قومی اور عوامی اجتماعی مفادات پر کوئی سودا بازی نہیں ہوگا بلوچستان ملک کے رقبے کے لحاز سے بڑا صوبہ ہونے کے باوجود پورے صوبے میں صرف ایک یونیورسٹی اور ایک میڈیئکل کالج پر انحصار کیا جاتاتھا مگر موجودہ صوبائی حکومت نے اپنی پہلی فرسہت میں ڈاکٹر مالک بلوچ کی قیادت میں بلوچستان میں 6 مزید یونیورسٹی اور 6 میڈیئکل کالجز بنا کر تعلیمی میدان میں ایک روشن باب کا اضافہ کردیا ماضی میں بلوچستان کے تمام صحت کے ادارے تباہی کی طرف گامزن عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا تھا مگر آج الحمداللہ بلوچستان کے تمام صحت کے ادارے فعال اور عوام کو طبی سہولت انکی دہلیز میں مل رہا ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک قومی عوامی جماعت ہے جس کا مقصد بلوچستان کے عوام کی ترقی اور روشن مستقبل ہے۔

متعلقہ عنوان :