عید کے موقع پر لندن میں چلنے والی بسوں پر بھی پاکستانی تہذیب و تمدن اور ثقافت کے رنگ چھا گئے

بدھ 28 جون 2017 20:31

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) عید کے موقع پر لندن میں چلنے والی بسوں پر بھی پاکستانی تہذیب و تمدن اور ثقافت کے رنگ چھا گئے۔پاکستانی نژاد برطانوی صحافی طاہر عمران میاں نے ٹوئٹر پر ’’ٹرانسپورٹ فار لندن‘‘ کے تحت چلنے والی بسوں کی کچھ تصویریں شیئر کرائی ہیں جو پاکستانی تہذیب و تمدن اور ثقافت کی نمائندگی کرتی نظر آئیں۔

(جاری ہے)

طاہر عمران کی ٹویٹ کے مطابق یہ بسیں لندن میں آکسفورڈ سرکس کے قریب دیکھی گئیں جبکہ ان میں سے ہر بس پر ’’ایمرجنگ پاکستان، لینڈ آف بیوٹی فٴْل فیسز‘‘ (اٴْبھرتا پاکستان، خوب صورت چہروں کی سرزمین) کی عبارت نمایاں ہے۔بسوں پر خواتین کی تصاویر نمایاں تھیں جنہوں نے پاکستان میں علاقائی تہذیبوں کی نمائندگی کرنے والے لباس پہنے ہوئے تھے ،ْ بسوں پر ارد گرد کے رنگ بھی پاکستان تمدن ہی کو اجاگر کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :