سیلفیاںبناتے ہوئے دریائے سند ھ میں اٹک خورد کے مقام پر ایک ہی خاندان کے چار نوجوان ڈوب کر جاں بحق

جوانوں کی لاشیں دریائے سندھ سے نکال لی گئیں ،ْ کنڈ پارک کے مقام پر2نوجوان ڈوب گئے

بدھ 28 جون 2017 20:31

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) سیلفیاںبناتے ہوئے دریائے سند ھ میں اٹک خورد کے مقام پر ایک ہی خاندان کے چار نوجوان ڈوب کر جاں بحق کنڈ جبکہ پارک کے مقام پربھی نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دریائے سند ھ اٹک کے مقام پر کے پی کے کے علاقہ شیدو کے 6 نوجوان دریائے سندھ اٹک خورد کے مقام پر سیر کے غرض سے آئے جہاں وہ کشتی میں سوار ہوئے اس ہی دوران نوجوان ایک دوسرے کی موبائل پر سیلفیاں بنانے لگا جس کی وجہ سے کشتی الٹ جانے کی وجہ سے 6نوجوان دریائے سندھ میں گر گئے جن میں سے 2نوجوان خوش قسمتی سے بچ گئے جبکہ چار نوجوان جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا دریائے سند میں ڈوب گئے جن میں منصور خان ،مسعود خان ،ایاز خان ،حماد خان جان کی بازی ہار گئے جبکہ احمد علی اور ماجد خان ڈوبنے سے محفوظ رہے نوجوانوں کی لاشیں دریائے سندھ سے نکال لی گئی۔

اس ہی روز کے پی کے کے علاقہ کنڈ پارک میں بھی 2نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے۔ حکومت کی طرف سے دفعہ 144کے نفاذ پر عمل درآمد کیلئے ڈی ایس پی سرکل حضرو عید کے تینوں دن بھاری نفری کے ہمرہ اٹک خود میں موجود رہے اس ہی دوران پولیس نے 20نوجوانوں کو نہاتے ہوئے گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔

متعلقہ عنوان :