گمراہ کن پروپیگنڈے سے حکومت کو کچھ نہیں ہوگا ،ْ آصف کرمانی

بنی گالہ کی چوکھٹ پر ناچنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ،ْ بیان

بدھ 28 جون 2017 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء)وزیر اعظم کے پولیٹیکل سیکریٹری ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہاہے کہ گمراہ کن پروپیگنڈے سے حکومت کو کچھ نہیں ہوگا۔وزیر اعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی نے ایک بیان میں کہا کہ کل تک لال حویلی والا ن لیگ میں شمولیت کیلئے منتیں کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ روزگارکی تلاش میں ہلکان ہوئے جا رہے ہیں ،ْیہ سیاسی بے روزگار ہیں اور بے روزگار ہی رہیں گے، بنی گالہ کی چوکھٹ پر ناچنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں متحد اور مضبوط ہے، وزیر اعظم کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہے گا۔