Live Updates

عمران خان وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے بچوں کا مقابلہ کرنے سے خوفزدہ ہیں ،ْطلال چوہدری

مریم نواز کو جے آئی ٹی میں طلب کرنے پر تشویش ہے ،ْلیگی رہنما کا بیان

بدھ 28 جون 2017 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) مسلم لیگ (ن )کے رہنما طلال چوہدری نے کہاہے کہ عمران خان وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے بچوں کا مقابلہ کرنے سے خوفزدہ ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے تازہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے جے آئی ٹی سے متعلق تحفظات کو مزید تقویت ملی ہے۔طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو جے آئی ٹی میں طلب کرنے پر تشویش ہے حالانکہ سپریم کورٹ کے 3رکنی بنچ نے انہیں کلیئر قرار دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ قوم 10فیصد ووٹ لینے والے کے ساتھ ہے یا60فیصد ووٹ لینے والو کے ساتھ یہ اشتہاری اور عوام کے فیصلے کے خلاف جانے والے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات