عمران کی بات کا جواب دینا وقت کا زیاں ہے ،ْ مریم اورنگزیب

عمران خان کا احتساب کی بات کر نامضحکہ خیزہے ،ْ شریف فیملی احتساب کیلئے جے آئی ٹی کی مدد کر رہی ہے،پاکستان کا آئین اور قانون کسی کے دبائو میں نہیں آئے گا ،ْ وزیر مملکت کا رد عمل

بدھ 28 جون 2017 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان کی بات کا جواب دینا بھی وقت کا زیاں ہے ،ْوہ پہاڑ سے اتر کر آئے ہیں اور دوسروں کی پگڑیاں اچھال رہے ہیں۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے تازہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہناتھاکہ عمران خان کا احتساب کی بات کر نامضحکہ خیزہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان کیساتھ کرپٹ افراد کھڑے ہیں،عمران خان وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز سے خوفزدہ ہیں۔وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ شریف فیملی احتساب کیلئے جے آئی ٹی کی مدد کر رہی ہے،پاکستان کا آئین اور قانون کسی کے دبائو میں نہیں آئے گا۔مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ عمران خان کو قوم مسترد کرچکی ہے،وہ اب عوام کے درمیان نہیں جاسکتے، صرف بنی گالا میں مائیک کے سامنے باتیں کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :