نوازشریف کیخلاف سازش پاکستان کی ترقی کیخلاف ایجنڈے کاحصہ ہے،امیرمقام

2018کے عوامی جے آئی ٹی میںبھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوںگے،وزیراعظم کے مشیرکی وفودسے بات چیت

بدھ 28 جون 2017 20:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئر امیرمقام نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کاخیبرپختونخوامیںگراس روٹ لیول سے مزیدمضبوط ڈھانچہ کھڑاکررہے ہیں،انشاء اللہ 2018کے عوامی جے آئی ٹی میںبھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوںگے،نوازشریف اورملک کی ترقی کیخلاف ہرسازش کوعوامی طاقت سے ناکام بنائیں گے،نوازشریف کیخلاف سازش پاکستان کی ترقی کیخلاف ایجنڈے کاحصہ ہے جوکبھی بھی کامیاب نہیںہوگا۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے پورن ہائوس سنگوٹہ میںکھلی کچہری کے دوران آئے ہوئے وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرتمام وفاقی محکموںکے متعلقہ افسران بھی موجودتھے۔انجینئرامیرمقام نے سائلین کے مسائل کوفی الفورحل کرنے کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینکڑوںافرادنے دیگرمختلف سیاسی جماعتوں سے پاکستان مسلم لیگ(ن)میںشمولیت کااعلان بھی کیااوروزیراعظم محمدنوازشریف اور انجینئرامیرمقام کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکیا۔

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان عوام کی خوشحالی اورملک کی ترقی کادشمن ہے اورصرف ون پوائنٹ ایجنڈے پرعمل پیراہے تاکہ پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں حائل ہوںاورملک میںافراتفری ہو۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کااصل چہرہ عوام کے سامنے آشکارہ ہوچکاہے کہ وہ تبدیلی نہیںبلکہ اپنے لئے وزارت عظمیٰ کاجنگ لڑرہے ہیں۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے یونین کونسل رانیال کے علاقے امبیلہ سے شاہ پورجانے والی جیپ حادثے میں6قیمتی جانوںکے ضیاع پرشدیدافسوس ورنج کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ پسماندہ خاندانوںکے غم میںبرابرکے شریک ہیں۔

انہوںنے اس موقع پردعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کواپنے جواررحمت میںجگہ دے اورپسماندہ خاندان کویہ ناقابل تلافی صدمہ صبرواستقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطاکرے اورزخمیوں کوجلدصحت یاب کرے۔