نوشہرہ میں دو جواں سال لڑکیوں کوبے دردی سے قتل کردیاگیا

بدھ 28 جون 2017 20:30

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) نوشہرہ میں عید کے روز دو مختلف واقعات میں دو جواں سال لڑکیوں کوبے دردی سے قتل کردیاگیا اور ایک کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیاگیا۔پہلا واقعہ رشکی کے علاقے خطاب کلے میں پیش ایا۔ جہاں پر سولہ سالہ بھائی نے فائرنگ کرکے اپنی تیرا سالہ بہن کوقتل اور ستر ہ سالہ کوفائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

جبکہ دوسرے واقعے میں نامعلوم ملزمان نے ایک لڑکی کوقتل کرکے اس کی لاش اکوڑہ خٹک کے دریائے کابل کے قریب ترلاندی چیرلفٹ کے قریب پھینک دی۔ تفصیلات کے مطابق خانی گل ولد اختر گل ساکن خطاب کلے نے پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے گھر سے باہر موجودتھا کہ اس کواطلاع ملی کہ اس کے سولہ سالہ بیٹے شاکر عرف کاکا نے اپنی بہنوں کے ساتھ گھریلو تنازعے پر لڑائی کرکے ان پر فائرنگ کردی جس سے اس کی تیرا سالہ بیٹی سارا موقع پر جاں بحق ہوگئی اورسترہ سالہ روزینہ کوشدید زخمی حالت میں پشاور منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

جہاں وہ موت و حیات کے کشمکش میں ہے۔ ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس نے قتل اور اقدام قتل کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق تفتیش کے بعد معلوم ہوں گے کہ ملزم نے عید کے تیسرے دن اپنی بہنوں کو کیوں قتل کیا۔ جبکہ دوسرے واقعے میں اکوڑہ خٹک پولیس کے سب انسپکٹر مسعود خان انچارج چوکی سوریا خیل کو اطلاع ملی کی ترلاندی چیئر لفٹ کے قریب ایک لڑکی کی لاش پڑی ہے چنانچہ جب پولیس پہنچی تو وہاں پر بیس سالہ لڑکی کی لاش پڑی تھی جس کونامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیاتھا۔

جس کاقد پانچ فٹ دو انچ ، سفید چادر، کڑائی والی سبز رنگ کی قمیض، کریم کلر شلوار، دوپٹہ سبز رنگ کالے چپل، رنگت شکل و صورت خوبصورت کھلے بال تھے۔پولیس نے لاش لاوارث قرار دیکر دفنا دی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :