ریسکیو1122کادفترعیدالفطرکے موقع پر عوام کو سہولیا ت فراہم کر نے کے لیے کھلا رہا

بدھ 28 جون 2017 20:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء)ایمر جنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کا دفترعید الفطر کی عام تعطیلا ت کے دوران عوام کو سہولیا ت فراہم کر نے کے لیے کھلا رہا ، ریسکیو ترجما ن بلا ل احمد فیضی نے بتا یا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران دوسو مختلف واقعات کے دوران متاثرین کو خدما ت فراہم کی گئیں ۔

(جاری ہے)

عید کے پہلے تین دنو ں میں 55حا دثات رونما ہو ئے جس میں 115افراد زخمی ہو ئے جن میں سے 100 زخمیوں کو ابتد ائی طبی امداد فراہم کر تے ہو ئے ہسپتا ل منتقل کیا گیا جبکہ 15افراد کو مو قع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی، 125 میڈیکل ، 14آگ ، 4ڈوبنے اور 2 کرنٹ لگنے کے واقعا ت رونما ہو ئے ۔

ڈائر یکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹراسد علی خا ن کی ہدایا ت پر ریسکیو1122 کے آپر یشنل سٹا ف کی چھٹیا ں منسو خ کی گئی تھیں، پشا ورسمیت مردان، نو شہرہ ، ڈی آئی خا ن، سوات اور ایبٹ آبا د میں تمام دفا تردن رات کھلے رہے،دریں اثناء مو ن سون کے پیش نظر الرٹ جا ری کیا گیا ہے ، تما م سٹیشن میں ایمبو لینس گاڑیوں ،فا ئرفائٹر وہیکل اورریسکیو وہیکل کو کسی بھی نا خو شگوا ر واقعا ت سے نمٹنے کے لیے 24گھنٹے بمعہ سٹا ف تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔