ڈی پی او ساہیوال عاطف اکرام نے رشوت لینے کی ویڈیو سامنے آنے پر تھانہ ہڑپہ کے ہیڈ محرر کو معطل کردیا‘ تحقیقات کا حکم

بدھ 28 جون 2017 20:30

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) ڈی پی او ساہیوال عاطف اکرام نے رشوت لینے کی ویڈیو سامنے آنے پر تھانہ ہڑپہ کے ہیڈ محرر ذولفقار کو معطل کرکے اُس کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ہیڈمحرر نے پیٹرولنگ پولیس کی جانب سے موٹرسائیکل کو تھانہ میں بند کرنے کے بعد اُسے چھوڑنے کے لیے رشوت لی اس وقت تھانہ میں سپیشل برانچ پولیس کا ایل کار فیصل داڑہ موجود تھے جنہوں نے کیمرہ کی آنکھ میں اُسے محفوظ کرلیا اور محرر تھانہ نے کہا کہ جوکچھ ہوتا ہے کر لو جب یہ ویڈیو جاری ہوئی تو اُسے معطل کردیا گیا ،

متعلقہ عنوان :