ریلوے حکام نے ٹریک اور زیر تعمیر اوور ہیڈ بریج کو بارش کے پانی سے بچانے کیلئے پانی بستی میں چھوڑ دیا

مکانوں کی دیواریں گر گئیں ‘ریلوے ٹریک کو بلاک کرنے کی کوشش میں ریلوے ٹریک میدان جنگ بن گیا

بدھ 28 جون 2017 20:30

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) ریلوے ٹریک اور زیر تعمیر اوور ہیڈ بریج کو بارش کے پانی سے بچانے کے لیے ریلوے حکام نے بارش کا پانی بستی میں چھوڑ دیا مکانوں کی دیواریں گر گئیں ریلوے ٹریک کو بلاک کرنے کی کوشش میں ریلوے ٹریک میدان جنگ بن گیاتفصیل کے مطابق شہر میں ہونے والی شدید بارش کا پانی بستی بھٹہ ظفر اللہ کے قریب گذرنے والے ریلوے ٹریک اور اوور ہیڈ بریج کے نیچے اکٹھا ہونا شروع ہوا تو انہیں بچانے کے لیے ریلوے حکام نے مشینری لگا کر تمام پانی بستی میں چھوڑ دیا جو تالاب کا منظر پیش کرنے لگی جبکہ متعدد مکانوں کی دیواریں بھی گر گئیں بستی کے رہائشی افراد نے احتجاجا آکر ریلوے ٹریک کو بلاک کرنے کی کوشش جس پر وہاں جھگڑا شرو ع ہو گیا اور ریلوے ٹریک میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا علاقہ کے رہائشی افراد نے خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے بستی میں ہونے والے نقصان کے ازالہ کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :