حیدرآباد، مکی شاہ پولیس نے مخفی اطلاع پر منشیات فروش حامد اعوان کو گرفتار کر کے قبضے سے منشیات برآمد کر لی

بدھ 28 جون 2017 20:11

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) مکی شاہ پولیس نے مخفی اطلاع پر منشیات فروش حامد اعوان کو گرفتار کر کے س کے قبضے سے منشیات برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

مکی شاہ تھانہ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر عمران آفریدی نے مخفی اطلاع پر اپنی حدود ماربل مارکیٹ نزد کینٹ قبرستان کے قریب چھا پہ مار کر منشیات فروش حامد اعوان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی500 گرام چرس برآمد کر لی، مکی شاہ پولیس نے ملزم حامد اعوان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے اسپیشل جج حیدرآباد کی عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :