بلدیہ غربی میں رین ایمرجنسی نافذکرکے افسران و عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں

بدھ 28 جون 2017 20:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون برسات کی پیشنگوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے بلدیہ غربی میں رین ایمرجنسی نافذکرکے افسران و عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی غلام فرید نے چاروں زونوں کے بلدیاتی افسران کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ایڈمنسٹریٹر نے اجلاس میں موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ چاروں زونوں میں موجود رین ایمرجنسی سینٹرز بمعہ ضروری سازوسامان افسران کی نگرانی میں فعال کرنے کے ساتھ ساتھ تمام ہلکی و بھاری مشینری اورگاڑیوں کی درست حالت میں موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام ندی نالوں کی صفائی کا کام برق رفتاری سے مکمل کیا جائے ندی نالوں پر موجود تجاوزات کا فوری خاتمہ ممکن بنا کر نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کیلئے تیار کیا جائے تاکہ دوران برسات کسی بھی ناخوشگوار واقع کا سامنا نہ کرنا پڑے ایڈمنسٹریٹر نے رین ایمرجنسی کے دوران تمام تر موجود وسائل اور افرادی قوت کو بروئے کار لاکر بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو بروقت اور بہترین سہولیات کی فراہمی کا عمل یقینی بنانے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ رین ایمرجنسی ڈیوٹی کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور اس عمل میں مرتکب افسران و عملے کے خلاف سخت دفتری کاروائی عمل میں لائی جائے گی اجلاس میں موجود بلدیاتی افسران نے ایڈمنسٹریٹر کو رین ایمرجنسی کے حوالے سے کیئے جانے والے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ چاروں زونوں میں رین ایمرجنسی سینٹرز بمعہ ضروری سازومان افسران کی نگرانی میں فعال کردئے گئے ہیں جبکہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام ندی نالوں کی صفائی کا کام برق رفتاری سے جاری ہے ندی نالوں پر موجود تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بھی بھرپور کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :