ْبلدیہ ملیر پیپلزپارٹی نے وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کی طرف موڑ دیا، عوام میں خوشی کی لہر

چیئرمین جان محمد بلوچ‘ وائس چیئرمین عبدالخالق مروت ‘ چیئرمین واٹر اینڈ سیوریج کمیٹی یوسف غوری ترقیاتی کاموں میں مصروف

بدھ 28 جون 2017 20:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) پیپلزپارٹی نے وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کی طرف موڑ دیا،عوام میں خوشی کی لہر،چیئرمین جان محمد بلوچ‘ وائس چیئرمین عبدالخالق مروت ‘ چیئرمین واٹر اینڈ سیوریج کمیٹی یوسف غوری ترقیاتی کاموں میں مصروف،پیپلز پارٹی کے علاقائی ذمہ دار ان وعوام دیرینہ مسائل کے حل پر جان محمد بلوچ‘ عبدالخالق مروت‘ مشتاق مٹو‘ یوسف غوری سے اظہار تشکر۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پی ایس 128کے سابق سینئر نائب صدر اختر رندھاوا، اشرف ذکریاودیگر علاقائی رہنمائوں وجیالوں اور عوام نے اسماعیل پنہور گوٹھ میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اسماعیل بروہی گوٹھ میں پانی، سیوریج کی لائنیں اور گھر گھر بجلی کے میٹروں کی نصب کرواکر عوام کو دل جیت لئے ہیں۔

(جاری ہے)

اختر رندھاوا اور دیگر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت عوام کا طرز زندگی تبدیل کرنے کیلئے دن رات مصروف عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ ملیر نے پسماندہ علاقوں کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ فراہمی ونکاسی آب کے نظام کی فراہمی پر چیئرمین ڈی ایم سی ملیر جان محمد بلوچ، وائس چیئرمین عبدالخالق مروت اور واٹر اینڈ سیوریج کمیٹی کے چیئرمین یوسف غوری کے انتہائی مشکور ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی منارٹی ونگ کراچی کے سابق صدر مشتاق مٹو کی ذاتی دلچسپی اور ہدایات اور یوسف غوری کی شبانہ روز محنت کے باعث آج اسماعیل گوٹھ کے مکینوں کو پانی اور سیوریج کی لائنوں کی سہولت میسر آئی ہے اور چیئرمین جان محمد بلوچ اور وائس چیئرمین عبدالخاق مروت کی سرپرستی میں اسماعیل گوٹھ کے مسائل کے حل کیلئے کی جانیوالی کاوشوں کو سراہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت میں اسماعیل گوٹھ کو ماڈل ولیج بنائینگے اور عوام کا معیار زندگی بہتر کرینگے۔