دہشت گردی اورشدت پسندی کے خلاف جدوجہدجاری رہے گی ،عوام کو اپنے رویوں میں نرمی لانی چاہیے ، راشد محمود سومرو

ملک میں آئین کیخلاف ناموس رسالت کے قانون میں تبدیلی کے خواہش مند یورپی ممالک کبھی کامیاب نہیں ہوں گے

بدھ 28 جون 2017 20:11

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء)جے یوآئی سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرونے کہاہے کہ دہشت گردی اورشدت پسندی کے خلاف جدوجہدجاری رہے گی ،عوام کو اپنے رویوں میں نرمی لانی چاہیے ،ملک میں آئین کے خلاف ناموس رسالت کے قانون میں تبدیلی کے خواہش مند یورپی ممالک کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یوآئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں مولانا عبدالجبار رند،حاجی محمد عباس بنگلانی ،بقامحمد حیدری ،نورخان ،حاجی گلاب الدین کھوسو ودیگر شامل تھے ،علامہ راشد محمودسومرونے کہاکہ ملک میں ہونے والی دہشت گردی اورشدت پسندی کے خلاف ہونے والی ہماری جدوجہد شروع سے اب تک جاری ہے اور جاری رہے گی ،اس جدوجہد میں ہمارے علمائے اورکارکنان بڑی تعداد شہید ہوئے ہیں اس کے باوجود ہم جدوجہد جاری رکھیں گے اورپیچھے نہیں ہٹیں گے ،انہوں نے کہاکہ عوام کو اپنے رویوں میں تبدیلی لانی چاہیے ،انہوںنے کہاکہ آئین پاکستان کے قانون 295ناموس رسالت کے شق کو ختم کرنے والی یورپی ممالک کے سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،انہوںنے کہاکہ سندھ کی35لاکھ ایکڑ زمین ڈیلٹاکی وجہ سے ختم ہوگئی ہے کوسٹل ایریا میں رہنے والے لوگ بے گھر ہوچکے ہیں ان کو مزید تباہی سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔