یو بی جی رہنمائوں نے سادگی سے عید منائی،ایس ایم منیر کی عید ملن میں گورنرسندھ کی شرکت

یونائٹیڈ بزنس گروپ کے رہنما طارق سعید اورسراج قاسم تیلی سے بھی عید ملنے انکے گھر پہنچے اور عید کی مبارکباد پیش کی یو بی جی سرپرست اعلیٰ کی عید ملن میں زبیرطفیل،عبدالحسیب خان،سراج تیلی،شمیم فرپو ،معین حیدر،خالدتواب اور دیگر کی شرکت

بدھ 28 جون 2017 20:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے رہنمائوں نے گزشتہ چندروز میں ملک میں ہونے والی دہشت گردی اورآئل ٹینکرزسے بہنے والے تیل کے حادثے میں300 سے زائدافرادکی ہلاکت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کی شہادت پر افسردہ ماحول میں عیدالفطر سادگی کے ساتھ منائی۔عید کے پہلے دن یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اپنے دیگر ساتھی رہنمائوں خالدتواب،ایف پی سی سی آئی کے صدرزبیرطفیل،سینیٹر عبدالحسیب خان،کاٹی کے صدرمسعودنقی،ڈاکٹر مرزااختیار بیگ ، عبدالسمیع خان،زبیرچھایا،احمدچنائے،شکیل ڈھینگڑاکے ہمراہ گورنر سندھ سے ملاقات کرکے عید کی مبارکباد پیش کی جبکہ یو بی جی کے رہنما ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل محمدسعید کی عید ملن تقریب میں بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

یونائٹیڈ بزنس گروپ کے رہنمائوں نے عیدالفطر کے پہلے روز سینئرتاجررہنماطارق سعید اور کراچی چیمبر آف کامرس میں بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی کی رہائشگاہوں پر جاکر انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔یو بی جی کے چیئرمین اور سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک نے لاہور میں عیدالفطر منائی تاہم ملک بھر کے یو بی جی رہنمائوں کو فون کرکے انہوں نے عید کی مبارکباد پیش کی اور اپنی رہائشگاہ پر تاجروں سے ملاقات کی۔

یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے سالانہ عید ملن تقریب کا بھی انعقاد کیا جس میں گورنر سندھ محمدزبیر،سراج قاسم تیلی،شمیم فرپو،سردار یاسین ملک،مجیدعزیز،تسنیم صدف،زبیرطفیل،اختیاربیگ،سمیع خان،سینیٹرعبدالحسیب خان، مناظراے ناصر،کیپٹن معیز خان،منیرسلطان،ناصرالدین شیخ،سلیم بکیا،حنیف گوہر،نقی باڑی،شرف الدین میمن،احمدشاہ، ایس ایم نصیر،ایس ایم جاوید، ایس ایم طارق،ایس ایم پرویز،،ایس ایم تنویر، ایس ایم عرفان اور دیگر تاجررہنما شریک ہوئے۔

فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زبیرطفیل نے بھی اپنی رہائشگاہ پر عید ملن تقریب منعقد کی۔ایس ایم منیر نے اپنے خیالات کا اظہار لرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے امن کو متاثر کرنے کیلئے ملک دشمن طاقتیں سرگرم عمل ہیں جنہیں فوری کچلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے افواج پاکستان اور پولیس ورینجرز کے جوانوں کو سلام پیش کیا جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے ملک میں امن قائم کیاہے۔

متعلقہ عنوان :