حکومت سندھ نے طوفانی بارشوں کے خدشہ کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو پوری طرح تیار رہنے کے احکامات جاری کردیئے

بدھ 28 جون 2017 20:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) حکومت سندھ نے آئندہ 36گھنٹوں کے دوران طوفانی بارشوں کے خدشہ کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دوسرے تمام متعلقہ سرکاری محکوں کو کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار رہنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چند روز کے دوران کراچی اور بلوچستان میں شدید بارش کی پیشگوئی کے باعث پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کیا تھا۔

تمام متعلقہ محکموں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں جبکہ کے ایم سی نے رین ایمرجنسی نافذ کردی۔شہر میں تمام محکموں کو تیار رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ نے کہاہے کہ بلدیاتی ادارے مون سون بارشوں سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔بلوچستان کے علاقے سبّی، ژوب اور خضدار میں بھی شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جس سے سیلاب کاخدشہ ظاہرکرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :