متنازع آئی جی سندھ کی وزیراعلیٰ سندھ سے عید پر ملاقات

بدھ 28 جون 2017 20:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) طویل عرصے سے سندھ حکومت اور آئی جی سندھ میں ٹھنی ہوئی تھی لیکن عید الفطر کے دوسرے روز اے ڈی خواجہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے پاس پہنچے اور ان سے عید ملے۔ مراد علی شاہ نے اللہ ڈنو خواجہ سے کچھ دیر بات چیت بھی کی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سندھ حکومت کے کئی اجلاسوں میں اے ڈی خواجہ کو نہیں بلایا گیا وزیر اعلیٰ سندھ سے دیگر سینئر افسران بھی وزیر اعلیٰ ہاؤس میں عید ملے۔ ایڈیشنل آئی جی سندھ ثناء اللہ عباسی، ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر سمیت متعدد عہدیداروں نے بھی مراد علی شاہ سے عید ملی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں مہمانوں کو شیر خورمہ، سویاں اور مٹھائیاں پیش کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :