عام لوگوں کی طرح سیاستدانوں نے سانحہ احمد پورشرقیہ ،کوئٹہ اورپاراچنارمیں بم دھماکوں میں قیمتی انسانوں جانوں کے ضیاع پرعید سادگی سے منائی

خواتین سیاستدانوں نے شدید گرمی اورحبس کی وجہ سے عید کا تہوارگھرپرمزے مزے کے پکوانوں کی اورمہانوں کی خاطرمدارت میں گزارا

بدھ 28 جون 2017 20:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) عام لوگوں کی طرح سیاستدانوں نے بھی میٹھی عید کا تہوار جوش و خروش سے منایا مگرسانحہ احمد پورشرقیہ ،کوئٹہ اورپاراچنارمیں بم دھماکوں میں قیمتی انسانوں جانوں کے ضیاع پرعید سادگی سے منائی۔ خواتین سیاستدانوں نے شدید گرمی اورحبس کی وجہ سے عید کا تہوارگھرپرمزے مزے کے پکوانوں کی اورمہانوں کی خاطرمدارت میں گذارا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عید کی نمازگڑھی خدابخش میں ادا کی نمازعید الفطرکے بعد انہوں نے گڑھی خدابخش لاڑکانہ میں اپنے نانا ، والدہ اورشہداء کی قبروں پرحاضری دی۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی،سینئروزیرنثارکھوڑو سمیت پیپلزپارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی اورصوبائی وزراء نے بلاول بھٹو کے ہمراہ عید کی نمازگڑھی خدابخش میں ادا کی۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے قائد اورسابق صدرآصف علی زرداری نے عید الفطرکی نماز اپنے آبائی علاقے نوابشاہ میں اد اکی انہوں نے بالو جا قبا قبرستان میں مدفون اپنے والدحاکم علی زرداری اورقبیلے کے دیگراکابر کی قبروں پر حاضری دی جبکہ چئیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کراچی میں عید کی نماز ادا کی اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے سکھرمیں عید الفطرکی نمازادا کی۔

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اورمتحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے عید کی نمازکراچی میں ادا کی۔ صوبائی وزیرمنظوروسان،مخدوم جمیل الزمان،ڈاکٹرسکندرمیندھرو،جام مہتاب ڈہر،محمد بخش مہردیگرصوبائی وزراء اپنے اپنے آبائی علاقوں میں عید منانے کے بعد عید کے روز گڑھی خدابخش پہنچے اورپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اورپارٹی کے دیگرعہدیداروں سے عید ملے۔

گورنرسندھ محمد زبیر عید کراچی میں ادا کی جبکہ تحریک انصاف سندھ کے صدر ڈاکٹرعارف علوی نے بھی عید الفطرکراچی میں منائی۔فنکشنل مسلم لیگ کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر پاگارا نے عید کا تہوار پیر جو گوٹھ ، سابق وزیر اعلی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم اپنے ابائی گاؤں ڈوڈھارو تھر،سابق وزیر اعلی سندھ سید مظفر حسین شاھ نے ابائی گاؤں کھیجراڑی سیداورسابق گورنر اور وزیر اعلی سندھ ممتاز علی بھٹو نے عید کا تہوار اپنے ابائی گاؤں کیٹی ممتاز میں منایا۔

سندھ سے تعلق رکھنے والے ارکان سندھ و قومی اسمبلی اور سینیٹ عید کاتہوار اپنے اپنے علاقوں میں منایا۔ سندھ اسمبلی کی خواتین ارکان نے عید الفطر کا پہلا روز شدید گرمی اورحبس کی وجہ سے گھرپرگذارا اورمزے مزے کے پکوان تیارکرکے عید کا دن اہل خانہ کے ساتھ منایا۔سندھ کے ایک اوتر سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز پارٹی کے گھوٹکی سے رکن قومی اسمبلی سردار علی محمد خان مہر نے عید الفطر کی نماز مسجد نبوی میں ادا کی وہ ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :