چین ،5ہزار سال پرانے بڑے ڈائینو سار کی باقیات دریافت

باقیات کا تعلق ڈائینو سار کے جراسک قبیلے سے ہے،سوسنگ

بدھ 28 جون 2017 20:10

چھون کنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) چین میں 5ہزار سال پرانے بڑے ڈائینو سار کی باقیات دریافت ہوئی ہیں،یہ باقیات زمین کے اندر 20میٹر گہرائی میں پائی گئی، ان باقیات کا تعلق ڈائینو سار کے جراسک قبیلے سے بتایا جاتا ہے، چینی خبر رساں ادارہ کی رپورٹ کے مطابق چین کے جنوب مغربی شہر چھون کنگ کے علاقہ پونین میں ایک کسان نے اپنی زمین کی کھدائی کرتے ہوئے ان باقیات کو دریافت کیا جس پر چین کے تحقیقی ادارے چائنیز اکیڈمی آف سائنس کے محقق سو سنگ نے اپنے دیگر محققین کے ہمراہ ان باقیات پر تحقیق کی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد یہ اعلا کیا گیا کہ یہ باقیات 5ہزار سال پرانی ہیں اور ان کا تعلق ڈائینو سار کے جراسک قبیلے سے ہے۔

متعلقہ عنوان :