چین اور بھارت کے مابین سرحد پر کشیدگی میں اضافہ، دی روئٹرز

بھارتی ہتھکنڈے اور سرحدی جارحیت چین کے لئے ناقابل برداشت ہیں، چینی حکام بھارتی سرحدی محافظوں نے معمولات زندگی کو متاثر کیا ہے،بھارت سڑک کی تعمیر میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے

بدھ 28 جون 2017 20:10

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) چین نے چینی اور بھارتی سرحدی محافظوں کے مابین کشیدگی میں اضافہ پر بھارت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج فوری طور پر چینی علاقہ خالی کر دے ورنہ کشیدگی میں اضافہ سے امن کوخطرات لاحق ہو سکتے ہیں، چین کا کہنا ہے کہ بھارتی سرحدی محافظوں نے چینی علاقہ میں معمولات زندگی کو متاثر کیا ہے،بھارت چین کے علاقے میں ایک سڑک کی تعمیر میں بھی رکاوٹیں ڈال رہا ہے،اس قسم کے بھارتی ہتھکنڈے چین کے لئے ناقابل برداشت ہیں،خبر رساں ادارے روئٹر کی رپورٹ کے مطابق چین نے چینی اور بھارتی سرحدی محافظوں کے مابین کشیدگی میں اضافہ پر بھارت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج فوری طور پر چینی علاقہ خالی کر دے ورنہ کشیدگی میں اضافہ سے امن کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

چین کا کہنا ہے کہ بھارتی سرحدی محافظوں نے چینی علاقہ میں معمولات زندگی کو متاثر کیا ہے۔بھارت چین کے علاقے میں ایک سڑک کی تعمیر میں بھی رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔اس قسم کے بھارتی ہتھکنڈے چین کے لئے ناقابل برداشت ہیں۔بی بی سی کے جنوبی ایشیا کے ایڈیٹر ایتھراجن انبرسن کا کہنا ہے کہ یہ حالیہ برسوں میں دونوں ملکوں کے مابین سرحد پر کشیدگی کا سنگین ترین واقع ہے۔

چین اور انڈیا کا یہ سرحدی علاقہ نتھو درہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں سے ہندو اور بدھ مت یاتری تبت میں یاترا کے لیے جاتے ہیں۔بھارت نے چینی الزام پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ میں ایسی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ حالیہ ہفتوں میں چینی اور بھارتی سرحدی محافظوں کے مابین کشیدگی بڑھی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق چینی فوجیوں نے سِکم کے علاقے میں گھس کر انڈین آرمی کے عارضی مورچوں کو تباہ کیا ہے۔چین پہلے ہی سرحد پار سے تبت میں یاتریوں کی آمد پر پابندی عائد کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :