چین کے منصوبہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کا بلیو پیپر 2017جاری

3 برسوں میں سو سے زائد تعاون معاہدے طے پائے، رپورٹ چائنا سوشل اکیڈمی

بدھ 28 جون 2017 20:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) چین کے عالمی سطح پر پذہرائی حاصل کرنے والے منصوبہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کابلیو پیپر 2017جاری کردیا گیا منصوبہ کے جاری ہونے کے بعد 3 برسوں میں چین متعلقہ ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے مابین ایک سو سے زائد تعاون معاہدے طے پائے۔دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کے ابتدائی ثمرات سامنے آچکے ہیں، چین کے سرکاری نشریاتی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق چینی۔

۔ چائنہ سوشل اکیڈمی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ سے منسلک ممالک کے درمیان مشاورت اور تزویراتی روابط میں اضافہ ہوگیا ہے گزشتہ برس پیداواری صلاحیت کے شعبہ میں مختلف دوطرفہ اور کثیر الطرفہ تعاون کا فنڈ ایک کعرب امریک ڈالر تک پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 3برسوں میں حاصل کئے گئے نتائج سے ان منصوبہ کے روشن مستقبل اور فوائد ظاہر ہوگئے ہیں۔

یہ منصوبہ باہیم مفادات اور مشترکہ ترقی پر مبنی منصوبہ قرار دیا جارہا ہے۔ بیلو پیپر میں بتایا گیا ہے کہ اس منصوبہ کے تحت چلنے والے مختلف منصوبوں کو قانونی خطرات کا سامنا ہے۔ مختلف ممالک کے سیاسی وقانی نظام مختلف ہیں۔اپنے اپنے سماجی رسم ورواج کی پرشانیوں کا بھی سامنا ہے ان کے تدارک کے لیے سب ممالک کو ملکر قانون ی ماحول کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا۔صنعتی وکارباری ادارے اپنے انتظام والفرام کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ حکومتوں کو ان قانونی خطرات سے نمٹنے کیلئے ان اداروں کے لیے ایک بیلٹ فارم بھی مہیا کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :