Live Updates

فوج سے سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد میں پاراچنار کا دورہ کروں گا، عمران خان

ملک میں فرقہ ورانہ فسادات کرانے کی بین الاقوامی سازش کی جارہی ہے، اتحادی افواج کے عراق پر حملے کے بعد یہ آگ لگائی گئی جو اب پھیلتی جارہی ہے، چیئرمین تحریک انصاف کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 28 جون 2017 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن نے ملک میں فرقہ ورانہ فسادات کرانے کی بین الاقوامی سازش کی جارہی ہے، اتحادی افواج کے عراق پر حملے کے بعد یہ آگ لگائی گئی جو اب پھیلتی جارہی ہے، پاکستان یہ لڑائی روکنے میں کردار ادا کرے ، فوج سے سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد میں پاراچنار کا دورہ کروں گا۔

وہ بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔اس دوران پارا چنار اور کوئٹہ دھماکوں کے بارے میں عمران خان نے کہا کہ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی بین الاقوامی سازش کی جارہی ہے اور اتحادی افواج کے عراق پر حملے کے بعد یہ آگ لگائی گئی جو اب پھیلتی جارہی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ پاکستان یہ لڑائی روکنے میں کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی آئی نے سوال کیا کہ بہاولپور کے بعد نواز شریف کوئٹہ اور پاراچنار کیوں نہیں گئی ۔

انہوں نے کہاکہ میں فوج سے سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد میں پاراچنار کا دورہ کروں گا۔عمران خان نے کہا کہ ملک میں فرقہ ورانہ فسادات کرانے کی سازش کی جارہی ہے، وزیراعظم کو بہاولپور کے علاوہ کوئٹہ اور پاراچنار بھی جانا چاہیے،انہوں نے صرف بڑے صوبے کا دورہ کیا، انہیں ہرجگہ کا دورہ کرنا چاہیے تھا۔عمران خان نے سوال کیا کہ اتنے بڑے پنجاب میں کوئی برنس سینٹر نہیں، یہ کس کی ذمے داری ہی پرویزالہٰی کے دور کے اسپتال بیکارپڑی ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے خدشہ ظاہر کیاکہ اگرپاکستان ایسے واقعات کے لیے تیار نہ ہوا تو بہت نقصان ہوگا۔عمران خان نے مزید کہا کہ حالیہ حادثات پرپورے ملک میں دکھ کی لہرہے،کوئٹہ اور پاراچنارکیواقعات پربہت دکھ ہوا، ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی سازشیں انتہائی خطرناک ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات