دشمنوں کو کسی صورت میں اسے خراب نہیں کرنے دیں گے،افواج پاکستان نے قوم کے ساتھ ملکر بڑی قربانیاں دے کر امن قائم کیا ہے

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کا آپریشنل بیسز کے دور ہ کے موقع پر خطاب

بدھ 28 جون 2017 20:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہاہے کہ دشمنوں کو کسی صورت میں اسے خراب نہیں کرنے دیں گے،افواج پاکستان نے قوم کے ساتھ ملکر بڑی قربانیاں دے کر امن قائم کیا ہے، ہم پاکستان کی سالمیت کو اولین ترجیح دیتے ہیں اور پاک فضائیہ ہر صورت میں دشمن کی جانب سے کی جانے والی فضائی خلاف ورزیوں کے خلاف م?ثر جواب اور ملکی فضائی سرحدوں کی نگہبانی کا اہم فریضہ بخوبی انجام دیتی رہے گی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے عید کے اس مقدس موقع پر پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل بیس کا دورہ کیا اور عید کا دن پاک فضائیہ کے افراد کے ساتھ گذارا۔ائیر چیف ڈیوٹی پر موجود پائلٹس،ائیرمن،ٹیکنیشنزاور سویلینز سے ملے اور انکے جذبے اور پیشہ ورانہ مہار ت کو سراہا۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر افواج نے قوم کے ساتھ ملکر بڑی قربانیاں دے کر امن قائم کیا ہے او رہم دشمنوں کو کسی صورت میں اسے خراب نہیں کرنے دیں گے۔

ملکی سیکورٹی کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ہمسایہ ممالک کو پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے کی بجائے اپنے ممالک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کی سالمیت کو اولین ترجیح دیتے ہیں اور پاک فضائیہ ہر صورت میں دشمن کی جانب سے کی جانے والی فضائی خلاف ورزیوں کے خلاف م?ثر جواب دیتی رہے گی اور ملکی فضائی سرحدوں کی نگہبانی کا اہم فریضہ بخوبی انجام دیتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور بھرپور عزم کو بروئے کار لاتے ہوئے ملکی سالمیت اور فضائی سرحدوں کی حفاظت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم بحیثیت قوم امن پسند لوگ ہیں لیکن کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں دشمن کو اس کا بھر پور اندازمیں جواب دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :