بشام،شاہ پور سے اجمیر جانے والی جیپ کھائی میں جا گری

بدھ 28 جون 2017 20:10

بشام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) شاہ پور سے اجمیر جانے والی جیپ کھائی میں جا گری، حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو بشام میں ایک خطرناک حادثہ پیش آیا جب شاہ پور سے اجمیر جانے والی جیپ اچانک گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ حادثے کے فوری بعد مقامی انتظامیہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ حادثے کے زخمی کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی۔…