چھٹیاں منسوخ،پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے عید کی چھٹیوں میں معمول کے مطابق کام کیا
پارکس، چڑیا گھر، سینماگھر اور دیگر تفریحی مقامات پر فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص اشیاء موقع پر تلف باغ جناح ، گریٹر اقبال پارک، چڑیا گھر، جیلانی پارک سمیت 21کی کینٹینوں کو جرمانے، وارننگ نوٹس
بدھ 28 جون 2017 20:10
(جاری ہے)
ڈائریکٹر آپریشنزرافیعہ حیدر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گریٹر اقبال پارک کینٹین نمبر 3کو ناقص صفائی پر 25ہزار جرمانہ، گریٹر اقبال پارک کیفے 1947برابچ 1کو 25ہزار، کیفے 1947کی دوسری برانچ (آبشن) کو 25ہزارجرمانہ، 55کلو ناقص سبزیاں، 28کلو ناقص، ملاوٹ زدہ کیچپ، 30 پیکٹ ناقص برگر بن موقع پر تلف کر دیے گئے۔
لاہور زو کی کینٹین کو 25،سفاری پارک کینٹین کو20,20ہزار،گلشن اقبال پار ک کینٹین کو15ہزار جرمانہ کیا گیا۔رافیعہ حیدر نے مزید بتایا کہ آپشن ریسٹورنٹ گارڈن ٹاون کو زائدالمیعاد تیل استعمال کرنے پر 1 لاکھ جرمانہ کیا گیا۔ ریسٹورنٹ میں ورکرز کی صفائی بھی ناقص پائی گئی۔قبائل ریسٹورنٹ ایم ایم عالم سے ایکسپائر بریڈ، گلی سڑی سبزیاں،ناقص کیچپ اور بدبودار گوشت برآمد ہونے پر 1 لاکھ جرمانہ کیا گیا۔ او پی ٹی پی فاسٹ فوڈ چین گلبرگ کو گندہ تیل استعمال کرنے پر ایک لاکھ جرمانہ اور ناقص تیل موقع پر تلف کر دیا گیا۔ ایم ایم عالم روڈ پر طباق ریسٹورنٹ کو زائد المعیاد تیل استمال کرنے پر ایک لاکھ جرمانہ جبکہ ناقص اور زائد المعیاد تیل موقع پر ضائع کرتے ہوئے حتمی وارننگ جاری کی گئی۔ بفلو رنگز اینڈ ونگز کو ناقص صفائی اور باسی اشیاء کی موجودگی پر 50 ہزار ،فریڈیز کیفے اور معروف ملٹی نیشنل فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کو 25،25 ہزار جرمانہ کیا گیا۔ رافیعہ حیدر نے مزید بتایا کہ فیصل آباد میں معروف پیزا پوائنٹ اور فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کو ایک ایک لاکھ ،راولپنڈی اور ملتان میں بھی معروف پیزا پوائنٹس کو ایک ایک لاکھ جرمانہ اور وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔ حتمی وارننگ کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کو سیل کر دیا جائے گا۔رافیعہ حیدر نے مزید بتایا کہ لاہور میں 21، گوجرانوالہ میں 10، فیصل آباد میں 19 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی اور ملتان میں 14 اور راولپنڈی میں 17 فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 188 لیٹر ناقص تیل، 110 کلو ناقص سبزیاں اور 77 کلو ناقص کیچپ تلف کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
-
انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے‘ وزیرمملکت شیزا فاطمہ خواجہ
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے نیشنل سنٹر فار ہیلتھ کیئر ورکرز امریکہ کے وفد کی ملاقات
-
انتظامیہ اور پی پی کے سرکاری ملازمین عدالتوں کو مس گائیڈ کررہے ہیں،حلیم عادل شیخ
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
لانڈھی خودکش حملہ آوروں سے کیا اسلحہ ملا بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ آ گئی
-
کراچی، لانڈھی خود کش حملہ، 2 ویڈیوز منظرِ عام پر آ گئیں
-
بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت
-
لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو چوہدری پرویز الہی کے حامیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات، ادارے کی سالانہ رپورٹ پیش کی
-
موسمی صورتحال کے پیش نظر ملکی غیر ملکی فضائی آپریشن متاثر ، مسافروں کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، ترجمان پی آئی اے
-
اسپیکر نے معطل ارکان کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، شیرافضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.