پاناما کیس جے آئی ٹی کی جانب سے وزیراعظم کی اہلیہ کو بھی طلب کیے جانے کا امکان

muhammad ali محمد علی بدھ 28 جون 2017 20:00

پاناما کیس جے آئی ٹی کی جانب سے وزیراعظم کی اہلیہ کو بھی طلب کیے جانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28جون 2017ء) پاناما کیس جے آئی ٹی کی جانب سے وزیراعظم کی اہلیہ کو بھی طلب کیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کی جے آئی ٹی کی جانب سے وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو  جولائی کو طلب کیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ جے آئی ٹی وزیراعظم کے دیگر خاندانی افراد کو بھی طلب کر سکتی ہے۔ مریم  نواز کے بعد وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نواز کو بھی طلب کیے جانے کا امکان ہے۔