لاہور, قرآن مجید فتنوں کے دور میں نجات دہندہ ہے قرآن سے منہ موڑنے کی وجہ سے قوم مسائل کا شکار ہی,محمد اشرف آصف جلالی

قرآن کا حق ہے اسے پڑھا جائے ،سمجھا جائے اور اس کے مطابق زندگی بسر کی جائے تحریک صراط مستقیم کے بانی کا کانفرنس سے خطاب

بدھ 28 جون 2017 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے جامع مسجدتاج باغ لاہور میں چھٹی سالانہ صراط مستقیم کانفرنس میںحقوق قرآن کے موضع پر خطاب کرتے ہوئے کہا قرآن مجید فتنوں کے دور میں نجات دہندہ ہے۔ قرآن سے منہ موڑنے کی وجہ سے قوم مسائل کا شکار ہے۔

قرآن کا حق ہے اسے پڑھا جائے ،سمجھا جائے اور اس کے مطابق زندگی بسر کی جائے۔اسلام دشمن قوتیں دن رار ہمیں قرآن سے دور کرنے کے ایجینڈے پر عمل کر رہی ہیں۔ہم پر لازم ہے کہ ہم قرآن مجید کا پیغام گلی، گلی پہنچائیں۔جس دیس میں اللہ تعالیٰ اور اللہ تعالی کے رسولﷺ کے فرمان کو پس پشت ڈال کر فیصلے کیے جائے وہاں سے برکتیں روٹھ جاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

سر زمین پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے ضروری ہے کہ تھانوں اور کچہریوں میں قرآن کو فیصلوں کا حق دیا جائے ۔

کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ وسطی پنجاب کے ناطم اعلیٰ صاحبزادہ مرتضی علی ہاشمی نے کہااس ملک کی تقدیر نظام مصطفیﷺ سے بدلی جاسکتی ہے۔علامہ عبدالغفور چشتی نے کہا حقوق قرآن کی ادائیگی معاشرے کے امن وامان کا ضامن ہے۔کانفرنس میں علامہ فرمان جلالی،مفتی نسیم احمد سیالوی، علامہ محمد صدیق مصحفی ،علامہ محمد لطیف توگیروی مولانا مظہر اقبال نورانی ،پیر سید محمد عبدالشکور صاحب سمیت کثیر تعداد میں علماء ومشائخ اور عوام نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :