لاہور,فلاح انسانیت فائونڈیشن کی ایمبولینس گاڑی کو حادثہ ڈرائیور جاں بحق

بدھ 28 جون 2017 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) فلاح انسانیت فائونڈیشن کی ایمبولینس گاڑی احمد پور شرقیہ آئل ٹینکر حادثہ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی تدفین کے بعد کہروڈ پکا آتے ہوئے حادثہ کا شکار ہو گئی جس سے ایمبولینس ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی ایف کی ایمبولینس گاڑی سمہ سٹہ کے قریب پہنچی تو ٹرک کے ساتھ ٹکرانے سے ایمبولینس کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جسے بہاولپور کے وکٹوریہ ہسپتال لیجایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

ایمبولینس ڈرائیور کا نام رب نواز بتایا جاتا ہے۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے فلاح انسانیت فائونڈیشن کے رضاکار ڈرائیور نے آئل ٹینکر حادثہ میں جاں بحق ہونے والے کئی افراد کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں پہنچائیں اوران کی تدفین کے عمل میں حصہ لیا۔