Live Updates

لاہور, تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی نے قومی سانحات پر سیاست کرنا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے

صفیہ اسحاق

بدھ 28 جون 2017 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) مسلم لیگ( ن) کی سنئیر رہنما صفیہ اسحاق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی نے قومی سانحات پر سیاست کرنا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے جہاں سانحہ احمد پور شرقیہ پر ہر پاکستانی کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے تو وہی پر یہ دونوں جماعتیں اس ایشو پر اپنی سیاسی دکان چمکانے میں لگی ہوئی ہیں جو لوگ اپنی سیاست کرنے کے لئے ایسے سانحات کو بنیاد بناتے ہیں وہ قوم اور ملک بلکہ انسانیت سے مخلص نہیں ہوسکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عید کے باوجود پوری قوم غمگین ہے پاکستان مسلم لیگ ن کا ہر کارکن خون کے آنسو رو رہا ہے ، ہم نے تو ہمیشہ قیام امن اور عوام کے مفادات کے لئے کام کیا ہے ، وزیراعظم کی قیادت میں عوام کی بے لوث خدمت کے سفر کو دیانت اورامانت کے ساتھ آگے بڑھایا گیاہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات