شہدا پولیس محکمے کا فخر ہیں، کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان خٹک

ان کے بچوں کو بہتر ین اعلی تعلیم دلو ا کر معاشرے کا قابل فخر اور کار آمد رکن بنانا شہدا کی فیملیزکی ذمہ داری اور پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آئی جی پولیس پنجاب

بدھ 28 جون 2017 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان خٹک نے کہا ہے کہ شہدا پولیس محکمے کا فخر ہیں جن کے بچوں کو بہتر ین اعلی تعلیم دلو ا کر معاشرے کا قابل فخر اور کار آمد رکن بنانا شہدا کی فیملیزکی ذمہ داری اور پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب پولیس ایک خاندان کی مانند ہے جس کے اراکین کے غم اور خوشیاں برابر ہیں اورپنجاب پولیس عید کے پر مسرت لمحات میںاپنے شہدا کی فیملیز کے ساتھ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید کے روز پنجاب پولیس کے بہادر اور قابل فخر سپوتوں ڈی آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ احمد مبین شہید ، کانسٹیبل امین شہیداورکانسٹیبل آصف شہیدکے اہل خانہ سے انکے گھروں میں ملاقات کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے نماز عید پولیس لائنز لاہور میں ادا کی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز، سی سی پی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد امین وینس ، ڈی آئی جی ویلفئیر اینڈ فنانس وسیم احمدسیال ، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب فاروق مظہر ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سلطان احمد چوہدری ،ڈی آئی جی ڈویلپمنٹ کامران خان ، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف اور سی ٹی او لاہور رائے اعجاز سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

نماز عید کے بعد آئی جی پنجاب نے پولیس لائنز کے درجہ چہارم ملازمین میں عید ی تقسیم کی اور شہدائے پولیس کی یادگار پر پھول بھی چڑھائے۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ، محمد عثمان خٹک شہدائے پولیس سا بق سی ٹی او لاہور ،ڈی آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ احمد مبین ،کانسٹیبل امین اور کانسٹیبل آصف کے گھر تشریف لے گئے جہاں انہوں نے شہدا کے لواحقین سے عید ملنے کے بعد انہیں مٹھائی دی اس موقع پر آئی جی پنجاب شہدا کی فیملیز سے گھل مل گئے اورانکے بچوںمیں عیدی بھی تقسیم کی ۔

اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن لاہور، رانا ایاز سلیم بھی موجود تھے۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ شہدا کے بچوں کا تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونا انتہائی ضروری ہے جس کے لئے ادارے کے تمام وسائل حاضرہیں اور ان بچوں کو قابل بنانا محکمے کا عزم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب پولیس اپنے شہدا کے لواحقین کی فلاح اور خدمت کیلئے ہروقت تیار ہے اور شہدا کی فیملیز اپنے آپ کو ہرگز تنہا نہ سمجھیں۔

متعلقہ عنوان :