چوہدری محمد اشفاق کا احمد پور شرقیہ میں پیش آنے والے آئل ٹینکر واقعہ پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار

بدھ 28 جون 2017 19:40

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے نائب صدر چوہدری محمد اشفاق نے احمد پور شرقیہ میں پیش آنے والے آئل ٹینکر واقعہ پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔