Live Updates

سابق اسپیکر سندھ اسمبلی اور سابق پاکستانی سفیر عبد اللہ حسین ہارون نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا

muhammad ali محمد علی بدھ 28 جون 2017 19:22

سابق اسپیکر سندھ اسمبلی اور سابق پاکستانی سفیر عبد اللہ حسین ہارون ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28جون 2017ء) سابق اسپیکر سندھ اسمبلی اور سابق پاکستانی سفیر عبد اللہ حسین ہارون نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کو سندھ اور کراچی کی سیاست میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت عبد اللہ حسین ہارون نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے عبد اللہ ہارون اور تحریک انصاف کی قیادت کے درمیان معاملات بھی طے پا گئے ہیں۔ واضح رہے کہ عبد اللہ ہارون اقوام متحدہ میں بطور پاکستانی سفیر اور سندھ میں بطور اسپیکر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ عبد اللہ ہارون کی شمولیت کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے سندھ کے عہدیداروں کی تبدیلی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات