ٹنڈوالہ یار،سانحہ کوئٹہ اور سانحہ پاراچنار کے خلاف عید کے دن شیعہ علماء کونسل کاپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،

جب کہ پارہ چنار مومنین کے جائز مطالبات جب تک حل نہیں ہونگے اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے رہیں گے،مقررین

بدھ 28 جون 2017 19:21

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) سانحہ کوئٹہ اور سانحہ پاراچنار کے خلاف عید کے دن شیعہ علماء کونسل ٹنڈوالہ یار کے سیکڑوں کارکنان کا ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،حکومت وقت کے خلاف یہ کس کا لہو یہ کون مرا کرپٹ حکومت بول زرا،پاراچنار میں قتل عام بند کرو کے نعرے لگائے گئے۔اس موقع پر صوبائی رہنماء فرحان پتافی، ضلع صدر غلام عباس مری، تعلقہ صدر شکیل شاہ اور اطلاعات سیکریٹری معشوق شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ آج ہم عید کے دن کو یوم سیاہ کی طرح منا رہے ہیں حکمرانوں کو شرم آنی چاہی کہ ان کی جانب سے سانحہ پارہ چنار کے شہداء کے ورثاء کے پاس اب تک کوئی بھی نہیں پہنچا ہے مرکزی قیادت کا اب تک پارہ چنار میں دھرنا جاری ہے اور اگر مرکزی قیادت نے حکم کیا تو ہم تمام تر شاہراہیں بند کردین گے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عدالتیں پہلے ہر خبر کا سوموٹو لے لیتی تھی لیکن اب کسی بھی خبر کا سوموٹو نوٹیس نہیں لیا جاتا جب کہ پارہ چنار کے مومنین کے جائز مطالبات جب تک حل نہیں ہونگے تب تک ہم اسی طرح اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے رہیں گے ملک میں جب تک فرقہ واریت کی سوچ ختم نہیں ہوگی تب تک امن ہو ہی نہیں سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کی جانب سے سانحہ احمد پور شرکیہ کو بہت زیادہ کوریج دی گئی لیکن سانحہ پارہ چنار نظر انداز کیا گیا جب کہ احتجاجی مظاہرے کے دوران یہ قرار داد منظور کی گئی کہ جب تک پارہ چنار کے جائز مطالبات پورے نہیں کئے جائیں گے تب تک تمام مومنین اسی طرح احتجاج جاری رہے گا۔ 06-17/--214

متعلقہ عنوان :