کراچی ، شدید بارش کی پیشگوئی کے باعث پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

اورکے ایم سی نے رین ایمرجنسی نافذ کردی شہر میں تمام محکموں کو تیار رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی

بدھ 28 جون 2017 19:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) کراچی میں شدید بارش کی پیشگوئی کے باعث پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا اورکے ایم سی نے رین ایمرجنسی نافذ کردی۔شہر میں تمام محکموں کو تیار رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ نے کہاہے کہ مون سون بارشوں سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں ، تمام متعلقہ محکموں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں جبکہ کے ایم سی نے رین ایمرجنسی نافذ کردی۔

(جاری ہے)

تاہم کراچی کے نالوں میں کچرا جوں کا توں ہے اورکسی کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔ مون سون بارش کاسلسلہ شروع ہوگیاتوجگہ جگہ گندگی پھیل جائے گی۔شہری شکوہ کررہے ہیں کہ گاڑیاں بھر کے کچرا نالوں میں پھینکا جارہا ہے۔نالے صاف کرنے کا کسی کو خیال نہیں۔نالوں کی صفائی نہ ہونے سے بارشوں کے دوران نقصان کا بھی خدشہ ہے۔شہر سے گزرنے والے گجر نالہ سمیت دیگر نالوں میں صفائی شروع نہ ہونے سے شہریوں کو تشویش ہے

متعلقہ عنوان :