مقبوضہ کشمیر کے غیور اور بہادر کشمیری عوام بھارتی تسلط کے خلاف سات دہائیوں سے جان کی قربانیاں پیش کررہے ہیں ، چوہدری محمد برجیس طاہر
بدھ 28 جون 2017 19:21
(جاری ہے)
ا نہوںنے کہاکہ بھارتی سرکار کی جانب سے اُن افسران کو ایوارڈ سے نواز نا جنہوںنے معصوم کشمیری نوجوان کی عزت النفس کو مجروح کرتے ہوئے , ظلم کا نشانہ بنانے کے لیے جیپ کے آگے باندھایہ اُن بین الاقوامی برادری اور نام نہاد غیر جانب دار انسانی حقوق کی تنظیموں کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے جوکہ ایک طرف دُنیا میں انسانی حقوق کے تحفظ سے متعلق بڑے بڑے پرچار کرتی ہیں تو دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و تشدد سے اپنی آنکھیں بند کئے بیٹھی ہیں ۔
انہوںنے کہاکہ انصاف کے ا س دوہرے معیار کے باعث آج دُنیا عدم استحکام کا شکار ہے اور کشمیر ، فلسطین سمیت دُنیا کے دیگر حصوںمیں معصوم شہریوں کا ناحق خون بہایا جارہاہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بدقسمتی سے بھارت اپنے بانی رہنمائوں کے وعدئوں کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں رائے شماری کروانے کے برعکس وہاں جاری مقامی تحریک آزادی کو کچلنے کے لیے ہر قسم کے حربے استعمال کررہا ہے جس میں اُس کو آج تک منہ کی کھانی پڑی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ روز اول سے بھارت کی یہ کوشش رہی ہے کہ مقضوبہ کشمیری مقامی تحریک آزادی کو دہشت گردی کا رنگ دے کر بین الاقوامی دُنیا کو گمراہ کیا جاسکے ۔ انہوںنے واضح کیا کہ مقبوضہ کشمیر میںجاری آزادی کی تحریک کو کسی بھی صورت دہشت گردی سے مترادف نہیں گردانا جاسکتا بلکہ اس قسم کی کوئی بھی کوششیں بین الاقوامی قوانین کی سرا سر خلاف ورزی ہے ۔ا نہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں استصواب رائے کے انعقاد کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل و دیگر ادارے درجنوں قرار دادیں پاس کرچکے ہیں جن سے بھارت انحراف کرکے بین الاقوامی اداروں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہاہے ۔ انہوںنے کہاکہ اپنے ذاتی سیاسی ومعاشی مفادات کی خاطر مقبوضہ کشمیر میںجاری بھارتی ظلم وتشدد کو نظر انداز کرنا اُن قوتوں کے ِضمیر کے لیے بہت بڑا بوجھ ہے جو دُنیا میں قیام امن کی کوششوں کے دعویدار بنتے ہیں ۔ چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہاکہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہمیشہ مخلصانہ کوششیں کی ہیں لیکن ان تمام تر کوششوں کو بھارت نے ہمیشہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے اور بھارت کا کشمیر پر کیس انتہائی کمزور ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پرپاکستان سے بامقصد مذاکرات سے خائف ہے ۔انہوںنے کہا کہ آج تحریک آزادی کشمیرکشمیریوں کی تیسری نسل کو منتقل ہوچکی ہے اور گذشتہ سال برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیریوں کی نوجوان اور پڑھی لکھی نسل بھی اس تحریک کا بھرپور حصہ بن چکے ہیں اور مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیری عوام کشمیر کے چپے چپے پر پاکستان سے اپنی وابستگی کے اظہار کے لیے آٹھ لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی میں سبز ہلالی پرچم لہرارہے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان تمام تر حالات میں اپنے مقبوضہ کشمیر کی بہنوں اوربھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور دنیا کے ہر پلیٹ پر ان کی سیاسی ، سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور عالمی برادری کا اس وقت تک ضمیر جھنجھورتا رہے گا جب تک وہ کشمیریوں کو اُن کا حق خود ارادیت نہیں دلوا دیتے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کی پوری توجہ معیشت کو درست کرنے پر مرکوز ہے ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
-
اسرائیل کاشام کے دارالحکومت دمشق پر فضائی حملہ‘ دشمن کے کچھ راکٹوں کو مار گرایا.دمشق
-
ہم وہ ہوتے ہیں جو ہم کھاتے ہیں
-
ایران: اس سال نوروز کے تہوار کے لیے عوام قناعت پر مجبور
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 7.478 ارب ڈالر سے تجاوزکرگیا
-
ڈاکٹریاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست پرسماعت 29 مارچ تک ملتوی
-
انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج،شعیب شاہین،شیر افضل مروت ودیگر کی ضمانتیں منظور
-
2015میں محرم کی حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات سندھ رینجرز نے 8 سال بعدریڈیوپاکستان کی عمارت خالی کردی
-
انسداد دہشت گردی عدالت: اسد عمر‘زین قریشی سمیت 79 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
-
وزیراعلی پنجاب سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات ، منصب سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی
-
نواز شریف،یوسف رضاگیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس،نیب سے رپورٹ طلب
-
اسلام آباد پولیس نے سینکڑوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کروا دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.