صفدرآباد:پری مون سون کی بارشوں نے میونسپل کمیٹی کی کارکردگی کا پول کھول دیا

سی او میونسپل کمیٹی کی عدم دلچسپی کی وجہ سے نکاسی آب کا نظام درہم برہم گلیاں اور بازارندی نالوں کا منظر پیش کر نے لگے

بدھ 28 جون 2017 19:21

صفدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء)پری مون سون کی بارشوں نے میونسپل کمیٹی کی کارکردگی کا پول کھول دیا ۔سی او میونسپل کمیٹی کی عدم دلچسپی کی وجہ سے نکاسی آب کا نظام درہم برہم گلیاں اور بازارندی نالوں کا منظر پیش کر نے لگے۔تفصیل کے مطابق پر ی مون سون کی پہلے بارش نے مقامی انتظامیہ کی کارگردگی کا پول کھو ل دیا نالیاں اور گندے نالے بارش کے پانی سے بھر گئے ۔

(جاری ہے)

بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ۔ نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔مونسپل کمیٹی کی انتظامیہ نے مون سون با رشوں نے نمٹنے کے لیے کوئی ایکشن پلان تیار نہیں کیا ۔ جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں صورت حال اور زیادہ گھمبیر ہو سکتی ہے ۔ شہر یوں کا کہنا ہے کہ جب تک چھوٹے بڑے گندے نالوں کی مکمل صفائی نہ کی گئی تب تک یہ مسئلہ در پیش رہے ۔شہر یوں نے ڈی سی شیخوپورہ اور اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد سے اصلاح و احوال کا مطا لبہ کیا ہے