صفدرآباد:انتظامیہ کی غیر موجودگی میںدکانداروں کی موجیں

اپنی مرضی کے دام وصول کر نے لگے۔گاہگ مجبوری میں زائد دام دیتے رہے

بدھ 28 جون 2017 19:21

صفدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء)انتظامیہ کی غیر موجودگی میںدکانداروں کی موجیں اپنی مرضی کے دام وصول کر نے لگے۔گاہگ مجبوری میں زائد دام دیتے رہے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق مقامی انتظامیہ چھٹی پر ہونے کی وجہ سے چکن فروش،مٹن فروش ،بیف فروش ،کر یانہ سٹور،پھل فروش اور سبزی فروش ان سب دکانداروں نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے سے پیچھے نہ رہے تمام کے تمام دکاندار وں نے ریٹ لسٹ سے ہٹ کر گاہگوں سے زائد دام وصول کر تے رہے ۔ جبکہ گاہگ مجبوراً زائد قیمت دیکر سودا سلف خریدتے رہے ۔شہر یوں نے ڈی سی شیخوپورہ سے ا صلاح و احوال کا مطا لبہ کیاہے۔؂