پشاور,خیبرپختونخوا کے گورنرنے عیدالفطر کی نماز پیرکے روزگورنرہاوس پشاورمیں ادا کی

بدھ 28 جون 2017 19:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) خیبرپختونخوا کے گورنرانجینئراقبال ظفرجھگڑا نے عیدالفطر کی نماز پیرکے روزگورنرہاوس پشاورمیں ادا کی۔ اس موقع پراراکین پارلیمنٹ اورصوبائی محکموں کے سربراہان نے بھی گورنر ہاوس پشاورمیں گورنر کے ہمراہ عید کی نمازادا کی۔

(جاری ہے)

نمازعیدکی ادائیگی کے بعد وطن عزیز کی سلامتی اور ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔بعدازاںگورنر عام لوگوں سے گھل مل گئے اورانہیں عید کی مبارکباد دی۔دریں اثنازندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی دیگرمتعدد نمائندہ شخصیات نے بھی گورنرہاوس پشاورمیں گورنر سے ملاقات کی اور انہیں عیدکی مبارک دی جن میں منتخب نمائندہ،قبائلی زعماء، ممتاز شہری اورسیاسی و سماجی شخصیات بھی شامل تھیں۔

متعلقہ عنوان :