پشاور,پاک افغان پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے کنوینئرکی عیدالفطر کے موقع پر صدر حامد کرزئی کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت

خطے میں امن کا قیام وقت کی ضرورت ہے اور دونوں ممالک کے حکمرانوں کو چاہیے کہ اس سلسلے میں اپنا موثر کردار اداکری, آفتاب احمد خان شیرپائو

بدھ 28 جون 2017 19:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین اورپاک افغان پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے کنوینئر آفتاب احمد خان شیرپائو کی عیدالفطر کے موقع پر افغانستان کے سابق افغان صدر حامد کرزئی کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت ہوئی، آفتاب شیرپائو نے سابق افغان صدر کو عید الفطرکی مبارکباد دی اور اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔

اس موقع پردونوں رہنمائوں کے مابین خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔انھوں نے مزید کہا کہ خطے میں امن کا قیام وقت کی ضرورت ہے اور دونوں ممالک کے حکمرانوں کو چاہیے کہ اس سلسلے میں اپنا موثر کردار اداکرے تاکہ خطے میں دیرپا امن کا قیام یقینی بنایا جاسکے۔دریں اثنا آفتاب شیرپائو نے پاڑا چنار دھماکہ کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے غم زدہ خاندانوں کے ساتھ تاحال رابطہ نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ قبائل محب وطن شہری ہیں اور انھوں نے ملکی استحکام اور خوشحالی کیلئے بے پناہ قربانی دی ہیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے کسی ذمہ دار نے غم زدہ خاندانوں کے احتجاجی دھرناکیمپ کاتاحال دورہ نہیں کیا اور نہ ہی کسی نے ان کے دکھوں کا مداوا کرنے کی کوشش کی۔ آفتاب شیرپائو نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ فوری مزاکرات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بھرپور مالی معاونت کے ساتھ ساتھ زخمیوں کی علاج و معالجہ کیلئے ٹھوس بنیادوں پر بندوبست کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی پاڑاچنار دھماکہ کے متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ان کے حق کیلئے ان کی آواز بن کر ہر فورم پر جدوجہد کرے گی۔

متعلقہ عنوان :