بہاولپور ، وزیر اعلیٰ پنجابکی خصوصی ہدایت پر سانحہ احمد پور شرقیہ چیک تقسیم کرنے کی تقریب

ْ ممبر قومی اسمبلی علی حسن گیلانی نے مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کروائی

بدھ 28 جون 2017 19:21

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سانحہ احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر آتش زدگی کا شکار ہو کر جاں بحق شناخت شدہ 26 افراد کے لواحقین میں20 لاکھ روپے فی کس امداد ی رقوم کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب آج یہاں سرکٹ ہاؤس بہاول پور میں منعقد ہوئی۔تقریب میں ممبر قومی اسمبلی علی حسن گیلانی نے مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کروائی جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی قاضی عدنان فرید نے سانحہ احمد پور شرقیہ کے زیر علاج زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی طور پر دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ زندگی اور موت پر صرف رب العالمین کا اختیار ہے اور انسان رضائے الہٰی کے سامنے بے بس ہے۔ تقریب میں سانحہ احمد پور شرقیہ کی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی طرف سے حقائق پر مبنی ذمہ دار رپورٹنگ کرنے پر ذرائع ابلاغ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا جبکہ فلاحی اور سماجی بہبود کی انجمنوں کے ذمہ دارانہ کردار اور خدمات ادا کرنے کو احسن اقدام قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں منتخب نمائندوں کی طرف سے متاثرین کے مطالبہ پر علاقہ کی تعمیر و ترقی میں عملی اقدامات کو یقینی بنانے ،متاثرین کے بچوں اور بیواؤں اور دیگر کو تعلیمی سہولیات سمیت دیگر سہولیات کی ترجیحی بنیادوں پر فراہمی اور زخمیوں و مرحومین کے لواحقین کو روزگار دینے کا اعلان کیا۔آئل ٹینکر حادثہ میں آتش زدگی کا شکار ہو کر جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین محمد آصف ولد محمد اسلم ، وزیر بی بی والدہ محمد عنصر، عبدالحمیدوالد محمد نوید، امام شاہ والد دلدار شاہ، سلمیٰ بی بی والدہ محمد کاشف، محمد خالد والد سدرہ بی بی ، اللہ دتہ والد محمد اسلم ، مشتاق احمد والد علی حسن، نسیم بی بی زوجہ عبدالشکور، غلام قادر والد محمد اختر، عبدالعزیز والد محمد الطاف، صبا بی بی زوجہ محمد جمیل، تاج بی بی زوجہ ملازم حسین، ممتاز بی بی زوجہ سعیداحمد، سعید احمد والد شہزاد، زبیدہ بی بی زوجہ محمد قاسم، محمد رفیق والد محمد سلیم، خادم والد محمد ظفر، شفیع محمد والد الہٰی بخش، غلام حیدر والد نادر علی، محمد الطاف والد محمد ابرار، محمد کبیر والد بخت علی، معراج بی بی زوجہ ممتاز، حسینہ بی بی والدہ محمد جمیل، غلام حسین والد نعیم حسین، نصیر اقبال والد مبشر اقبال کو بیس بیس لاکھ روپے امدادی رقوم کے چیک دیے گئے۔

تفصیل کے مطابق اس سے قبل احمد پور شرقیہ حادثہ میں زخمی ہونے والے بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں زیر علاج 35افراد، کمبائنڈ ملٹری ہسپتال بہاول پور میں زیر علاج2 افراد، ملتان میں زیر علاج43افراد ، لاہور اور احمد پور شرقیہ کے ہسپتالوں میں زیر علاج37 افراد کو حکومت پنجاب کی جانب سے 10 لاکھ روپے امداد ی رقوم کے چیک دیے جا چکے ہیں۔اس موقع پر وزیر مملکت تعلیم و امور داخلہ بلیغ الرحمن، صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ، سینیٹر سعود مجید، چودہری سمیع اللہ، سعد مسعود، ایم پی اے قاضی عدنان فرید، ایم این اے علی حسن گیلانی، ڈپٹی میئر ملک محمد منیر اقبال چنڑ، کمشنر بہاول پور ثاقب ظفر، آر پی او راجہ رفعت مختار، ڈپٹی کمشنر رانا محمد سلیم افضل اور ڈی پی ڈاکٹر اختر عباس موجود تھے۔