لاہور میں چاند رات اور عیدالفطر کی رات کو شاد باغ اور ہربنس پورہ میں

2 پولیس مقابلوں کے دوران 2 ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار

بدھ 28 جون 2017 19:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں چاند رات اور عیدالفطر کی رات کو شاد باغ اور ہربنس پورہ میں 2 پولیس مقابلوں کے دوران 2 ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، بتایا گیا ہے کہ 2 ڈاکو شہری کے گھر واردات کر کے فرار ہو رہے تھے کہ ڈولفن فورس سے آمنا سامنا ہو گیا جس پر فائرنگ کے تبادلے میں 1 ڈاکو مارا گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا، مارے جانے والے ڈاکو کی شناخت طوطی شاہ کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والے کی شناخت ملک ندیم کے نام سے ہوئی، دونوں ریکارڈ یافتہ بتائے گئے ہیں جبکہ پولیس نے 2 ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، آخری اطلاع تک مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکو یک لاش کوئی نہیں لینے آیا، ہربنس پورہ میں عمیر نامی ڈاکو کو پولیس نے مبینہ مقابلے میں ہلاک کر دیا، ملزم نے ایک 5 سالہ بچی سے ریپ کیا تھا جس کے خلاف تھانہ ہربنس پورہ میں مقدمہ درج تھا۔

متعلقہ عنوان :